58

اسلام آباد خودکش حملے میں 4 کلو گرام بارودی مواد استعمال، شواہد اکٹھے کر لیے گئے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم شواہد جمع کر لیے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نیشنل فارنزک ایجنسی اور نادرا کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کیے گئے ہیں۔ حملہ آور نے حملے سے قبل راستے میں دو اور امام بارگاہ کے ہال میں داخل ہو کر مزید چھ گولیاں چلائیں، جن کے خول بھی جائے وقوعہ سے مل گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور نے امام بارگاہ کے ہال میں خودکش دھماکا کیا، جس میں تقریباً 4 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جس میں بال بیرنگ کی مقدار زیادہ تھی، جو دھماکے کی شدت کو بڑھانے کا سبب بنی۔

واضح رہے کہ اس حملے میں 32 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس اور دیگر ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں