160

سال 2026 میں کراچی میں آتشزدگی کے پے درپے واقعات، 83 افراد جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) رواں سال جنوری کے دوران شہر قائد میں 225 آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جن میں 2 بچوں اور 8 خواتین سمیت 83 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 24 افراد زخمی ہوئے۔ یہ معلومات محکمہ فائر بریگیڈ کی رپورٹ میں سامنے آئیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے بڑا اور خوفناک واقعہ گل پلازہ میں پیش آیا، جہاں 17 جنوری کو آگ لگنے سے 73 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔

ضلع وسطی میں سب سے زیادہ 30 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں صدر کے علاقے میں 18، سہراب گوٹھ اور گلستان مصطفی فائر اسٹیشن کی حدود میں 18، ناظم آباد میں 13، لیاری میں 9، سائٹ کے علاقے میں 11، کورنگی میں 9، لانڈھی میں 3، اورنگی ٹاؤن میں 8 اور شاہ فیصل میں 8 واقعات شامل ہیں۔ منظور کالونی میں 14 اور نیو کراچی فائر اسٹیشن کی حدود میں 13 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں جن اہم حادثات کا ذکر ہے ان میں شامل ہیں:

یکم جنوری، لانڈھی: سردی سے بچنے کے لیے آگ جلانے سے ایک شخص جاں بحق۔
17 جنوری، گل پلازہ: 8 خواتین اور 1 بچے سمیت 73 افراد جاں بحق، 20 زخمی۔
26 جنوری، ملیر کھوکرا پار: گھر میں آگ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق۔
28 جنوری، گلستان جوہر: آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق۔
اورنگی ٹاؤن: آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق۔
ہاکس بے کے قریب: کام کے دوران آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی۔
کورنگی اور موسمیات کے قریب: کام کے دوران آگ لگنے سے دو افراد زخمی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے یہ واقعات انسانی جانوں اور جانی و مالی نقصان کا باعث بنے ہیں، اور شہریوں میں حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں