اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)دارالحکومت اسلام آباد میں جائیدادوں کے ریٹس 15 سے 75 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد کی رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کی نظرثانی شدہ ویلیوایشن جاری کر دی ہے۔
نئے ریٹس کے مطابق پانچ سال سے کم پرانے رہائشی تعمیر شدہ اسٹرکچر کا ریٹ 3 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پانچ سال سے زائد پرانی تعمیر شدہ جائیداد کے ریٹ 1,500 روپے فی مربع فٹ رکھے گئے ہیں۔
ایف بی آر کے نئے ایس آر او کے جاری ہونے کے بعد پرانی قیمتیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے بعد جائیداد مالکان کو نئے ریٹس کے مطابق ٹیکس اور دیگر فیسیں ادا کرنی ہوں گی۔


