96

سانحہ گل پلازہ، جوڈیشل انکوائری کے لیے جسٹس آغا فیصل نامزد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس آغا فیصل کو جوڈیشل کمیشن کا جج نامزد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس آغا فیصل پر مشتمل سنگل ممبر جوڈیشل کمیشن سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرے گا اور عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گا۔ جوڈیشل کمیشن واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کا بھی تعین کرے گا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی مدتِ کار کا باضابطہ تعین سندھ حکومت نوٹیفکیشن کے ذریعے کرے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) بھی نوٹیفائی کیے جائیں گے جن کی روشنی میں کمیشن اپنی تحقیقات مکمل کرے گا۔

یاد رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں