کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بلدیہ عظمیٰ کراچی میں مخصوص نشستوں سمیت کونسل کے اراکین کی مجموعی تعداد 367 ہے، جبکہ میئر کراچی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے کم از کم 185 ووٹ درکار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق میئر کراچی کو پاکستان تحریک انصاف کے منحرف 32 اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے، جس سے ان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) بھی میئر کراچی کی حمایت کر رہی ہیں۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کو ایوان میں صرف پاکستان تحریک انصاف کے ایک گروپ کی حمایت حاصل ہے۔ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اراکین کی مجموعی تعداد 159 بنتی ہے، جو تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے درکار عددی اکثریت سے کم ہے۔


