جامعہ کراچی کی زمین پر پٹرول پمپ سیل کرنے کا حکم معطل، عدالت نے بحالی کی ہدایت دے دی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے جامعہ کراچی کی زمین پر قائم پٹرول پمپ کو سیل کرنے کا ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا حکم تین ہفتے کے لیے معطل کر دیا۔

بینچ نے ڈپٹی کمشنر سے پٹرول پمپ سیل کرنے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے کا الزام غلط ہے اور یہ زمین 2012 سے قانونی طور پر خریدی ہوئی ہے، پٹرول پمپ پی ایس او کا ہے۔

عاصم اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپ سیل کرنے سے قبل درخواست گزار کو صفائی کا موقع نہیں دیا۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پٹرول پمپ بحال کرنے کی ہدایت دے دی اور معاملے کی مزید سماعت تین ہفتے بعد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں