ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر وزیراعلی پنجاب کا پیغام

لاہور(ایچ آراین ڈ‌بلیو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہرورکرز کو محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی بنیادی حق ہے۔ ہر ادارے کی ترقی اور اہداف کے حصول کے لئے افرادی قوت کا صحت مند اور محفوظ ہونا ضروری ہے۔
محفوظ ورک پلیس معیشت کی ترقی اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہیں۔ پنجاب میں ورکرز کی فلاح و بہبود، ان کی حفاظت اور صحت کے لیے کئی ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ورکرز کی عزت،صحت، تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

صنعتی ادارے اور کام کرنے والے ورکرز حفاظتی اصولوں کی پابندی یقینی بنائیں۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ کام کرنے والوں کے لئے ایک ایسا کلچر فروغ دیا جائے، جہاں ہر فرد کی جان اور صحت مقدم ہو۔ سب کو کام کی جگہوں کو محفوظ، صحت مند اور خوشحال بنانے کے مشن میں یکجا ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پیشہ وار نہ سلامتی اور صحت کا دن ملازمت کے مقامات پر ممکنہ خطرات اور حادثات سے خبردار کرنے کا شعور بیدار کی یاد دلاتا ہے۔ المی یوم پیشہ وارنہ سلامتی اور صحت 2025ء کا تھیم حفاظت اور صحت کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور ڈیجیٹلائزیشن کا انقلابی کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں