امریکا کا ایران جانے والے بحری جہازوں کی تلاشی کا اعلان

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا نے ایران کو اسلحہ اور ایٹمی مواد کی فراہمی روکنے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ایران جانے والے بحری جہازوں کی تلاشی کا اعلان کر دیا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسلحہ، گولہ بارود، ویپن سسٹمز اور ایٹمی مواد کی ترسیل روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے امریکی نیوی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ایران جانے والے بحری جہازوں کی تلاشی لے کر اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان پر ہتھیار، اسلحہ، ایٹمی مواد، خام یا صاف تیل، لوہا، اسٹیل یا المونیم تو موجود نہیں۔

امریکی نیوی ایڈوائزری کے مطابق یہ تلاشی کسی بھی مقام پر، کھلے سمندروں میں بھی لی جا سکے گی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی سلامتی کو یقینی بنانا اور ایران پر عائد پابندیوں پر عملدرآمد کرانا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی تجارتی سرگرمیوں پر اس کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں