کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے شہر میں سرِعام اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ساؤتھ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سرِعام اسلحہ کی نمائش کر رہے تھے جنہیں بروقت کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ یہ کارروائیاں تھانہ ساحل پولیس اور تھانہ سول لائنز پولیس نے انجام دیں۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے واضح کیا ہے کہ عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔


