ارض وطن فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے خلاف کراچی میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ارض وطن فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے خلاف کراچی میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر علی منصور کی قیادت میں نریندر مودی اور نیتن یاہو کی تصاویر روڈ پر آویزاں کی گئیں جس پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارت مخالف نعرے لگائے۔

مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ عوام نے “پاک فوج زندہ باد” اور “بھارت مردہ باد” کے نعروں سے فضا کو گونجا دیا۔

صدر علی منصور نے کہا کہ “ہم عوام کو متحد کرنے اور دشمن کے خلاف ایک آواز بلند کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں۔ انشاءاللہ، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔”

ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، عائشہ منزل اور دیگر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقوں میں بینرز زمین پر لگا کر عوام کو یکجا کیا گیا۔ بینرز کے ذریعے عوام نے افواج پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ارض وطن فاؤنڈیشن نے اعلان کیا کہ کراچی میں بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ہر محاذ پر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام عام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں