مفتی منیب الرحمان آئندہ پانچ سال کے لیے تنظیم المدارس کا مرکزی صدر منتخب

لاہور (ایچ آراین‌ڈبلیو) تنظیم المدارس اہلِ سنت کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں مفتی منیب الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لیے تنظیم المدارس کا مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا،
علامہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی کو مرکزی ناظمِ اعلیٰ منتخب کیا گیا، جبکہ ارشد سعید کاظمی اور محمد عثمان قادری کو نائب نظما کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شوریٰ ارکان نے امید ظاہرکی کہ نئی قیادت مدارس کے تعلیمی نظام، انتظامی بہتری اوراصلاحات کے ایجنڈے کو مزید مؤثر اندازمیں آگے بڑھائے گی ،اجلاس میں امیر المجاھدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے استاذ محترم تنظیم المدارس کے چیئرمین امتحانی بورڈ علامہ حافظ عبدالستارسعیدی پربھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ مدت کیلئے ذمہ داری جاری رکھنے کا اختیاربھی دیا گیا۔
شوریٰ نے واضح کیا کہ امتحانی نظام میں شفافیت، جدید طریقہ کاراورانتظامی بہتری کومزید مضبوط کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں