عمرکوٹ میں‌ حسب توقع پیپلز پارٹی نے ناقابل یقین ٹرن اوور کے ساتھ نشست جیت لی

عمر کوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار نے میدان مار لیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213میں کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور واضح اکثریت سے کامیاب ہوئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار لال ملاہی دوسرے نمبر پر رہے۔

ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی اور اس دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

تاہم پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان ایک مقام پر آمنے سامنے آئے جس کے بعد کشیدگی پھیلی۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔

شازیہ مری نے پی ٹی آئی حیدرآباد کے وکلاء کی این اے 213 میں دھاندلی کی کوشش کی مذمت کی۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے عمر کوٹ کے حلقے این اے 213 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی امیدوار کی کامیابی پر قیادت سمیت حلقے کی عوام اور کارکنان کو میبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں