واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا نے ایران کے خلاف ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے نیٹ ورک سے وابستہ کمپنیوں اور افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 14 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جنہیں ایران کے ہتھیاروں کے نیٹ ورک سے منسلک قرار دیا گیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ایران کی مبینہ عسکری سپلائی چین کو محدود کرنا اور اس کے ہتھیاروں تک رسائی کو روکنا ہے۔


