86

نیو کراچی ٹاؤن میں 1,200 گلیوں کی پختگی کا منصوبہ، چیئرمین محمد یوسف کا دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے 5A4 یو سی 2 کے دورے کے دوران اعلان کیا کہ ٹاؤن میں 1,200 گلیوں کو پختہ کرنے کا منصوبہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 600 گلیوں کی تعمیر مکمل کی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 600 گلیوں کو پختہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی گراؤنڈ کو پارک میں تبدیل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

چیئرمین نے زور دے کر کہا کہ “ہماری کارکردگی کی بدولت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی کام کرنا پڑ رہا ہے” اور عوامی خدمت کو ان کا اولین مقصد قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں