5

سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام(CSSP) کی جانب سے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر سیمینار

میرپورخاص (ایچ آراین ڈبلیو) سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام(CSSP) کی جانب سے مقامی ہال میں عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر سیمینار منعقد کیا گیا سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے کمشنر میرپورخاص شہمیر خان بھٹو نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ صرف ایک دن کا کام نہیں بلکہ ہر لمحے ہماری ذمہ داری ہے ہمیں سڑکوں گلی محلوں اور راستوں پر کچرا پھینکنے سے گریز کرنا چاہیے اور پلاسٹک کے بجائے کپڑے کے تھیلوں کا استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہےجس کے باعث شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک، سیلاب اور دیگر ماحولیاتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ہمیں جنگلات اور آبی وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ زمین اور ہوا کو آلودگی سے بچانے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کرنا ہوں گےکمشنر نے کہا کہ خواتین بھی ماحول کے تحفظ اور معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ایک تعلیم یافتہ عورت پورے خاندان کی زندگی بدل سکتی ہے اس لیے خواتین کی تعلیم اور شعور کو فروغ دینا ضروری ہے اس موقع پر سی ایس ایس پی کے ڈسٹرکٹ منیجر محمد بخش کپری نے کہا کہ سی ایس ایس پی کی جانب سے بچوں کو اسکل ڈویلپمنٹ کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں جبکہ بچوں خواتین اور مردوں کے بنیادی حقوق کے حوالے سے بھی آگاہی دی جا رہی ہےمیئرعبدالرئوف غوری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کا آغاز ہمیں اپنے گھر سے کرنا ہوگا اور ماحول کے تحفظ میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سیمینار میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، مشکلات اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے پینل ڈسکشن بھی کی گئی سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے شرکاء میں کپڑے کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر کلائمیٹ ایکسپرٹس گھرام بلوچ، نواز کمبھر،سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے علی محمد رند، شاہد رحیم، رفیق لغاری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب کی کمپئرنگ روشن عالم اور مخدوم طاہرہ اعجاز نے کی، جبکہ ووٹ آف تھینکس ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی نے پیش کیا۔ تقریب کے آغاز میں کمشنر میرپورخاص شہمیر خان بھٹو کو شیلڈ پیش کی گئی۔ بچوں نے ماحولیات کے حوالے سے تقاریر اور ٹیبلو بھی پیش کیے، جنہیں شرکاء نے سراہا۔ مقررین نے ماحول کے تحفظ، شجرکاری، صاف پانی کے استعمال اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں