کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حضور اکرم نورِ مجسم، سیدِ عالم، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ وجہِ تخلیقِ کائنات اور تمام مسلمانوں کے لیے رحمت و ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ عاشقانِ رسول ﷺ جشنِ ولادتِ باسعادت کو عقیدت، محبت اور احترام کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منائیں گے،جشنِ ولادتِ رسول ﷺ پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوشی، محبت، امن اور اتحاد کا پیغام ہے حکومت تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کرکے میلاد النبی ﷺ کے پروگراموں کے لیے بہترین انتظامات کرے اور عوام کو مکمل سہولیات فراہم کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت سے 11ربیع الاول کی چھٹی کا مظالبہ کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 11 ربیع الاول کی بھی عام تعطیل کا اعلان کیا جائے تاکہ مسلمانانِ پاکستان اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی ٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشیاں بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا سکیں،انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے، جلوس، ریلیوں اور دیگر پروگراموں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔ تمام صوبوں، شہروں اور علاقوں میں انتظامی مسائل کو بروقت حل کیا جائے، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، سیوریج، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ عاشقانِ رسول ﷺ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،انہوں نے کہا کہملک بھر میں جشن عید میلا النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے عاشقان رسول گلی،محلوں،بازاروں اور گھروں کو سجا کر سبز جھنڈا لہرا رہے ہیں،نبی کریم ﷺ جشن ولادت عقیدت واحترام دورود سلام کی صداؤں میں منائینگے،پاکستان سنی تحریک کی عظیم الشان میلاد ریلی 11ربیع الاول کی رات لیاقت آباد ڈاکخانہ سے نکلے گی اختتام چھٹن شاہ بابا کے مزار کھار ادر میں ہوگا،12ربیع الاول کو میلاد جلوس مرکز اہلسنت معین پلازہ سے نکلے گا اورنمائش (نورانی چورنگی) پاکستان سنی تحریک کے استقبالیہ کیمپ پر اختتام پذیر ہوگا،میلاد ریلی اور میلاد جلوس کی قیادت علماء ومشائخ اہلسنت کرینگے اور استقبالیہ کیمپ نمائش پر خطاب کرینگے۔#
5


