کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فہیم خان نے کراچی میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پر سخت احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور طویل بجلی کٹوتی نے شہریوں کی زندگیاں مشکل بنا دی ہیں۔
فہیم خان نے کہا کہ کراچی کے عوام نہ دن میں کاروبار کر پا رہے ہیں نہ رات کو آرام سے سو سکتے ہیں۔ انہوں نے کے-الیکٹرک کی نااہلی پر تنقید کرتے ہوئے فوری لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا، ورنہ بھرپور احتجاج کی دھمکی دی۔


