کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ملیر کے شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کالج کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کالج کے ایڈمنسٹریشن اور اکیڈمک بلاکس کی تعمیر تقریباً مکمل ہونے کے قریب ہے۔ وزیراعلیٰ نے کالج کے تمام فنڈز فوری جاری کرنے اور تعمیری کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملیر کے طلبہ کے لیے انجینئرنگ کالج کا قیام نہایت اہم ہے۔


