کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کا رجحان برقار رہا، جس دوران KSE-100 انڈیکس میں 1,530 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
انڈیکس 166,553 پوائنٹس کے گزشتہ بندش کے مقابلے میں 165,022 پوائنٹس پر آیا، جو اسے ایک اہم نفسیاتی حد سے نیچے لے گیا۔ مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز گراوٹ کے رجحان نے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کی ہے۔


