77

5 کروڑ روپے سے زائد کے اسمگل ٹائر برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)انفورسمنٹ ایجنسیوں کے مشترکہ چھاپے میں پرانی سبزی منڈی کے ایک گودام سے 5 کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائر برآمد ہوئے ہیں۔

سندھ رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسی اور انفورسمنٹ کلیکٹریٹ کے مشترکہ آپریشن میں 3,650 غیرملکی اسمگل شدہ ٹائر ضبط کیے گئے۔ یہ کارروائی خفیہ ایجنسی کی معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

ضبط شدہ ٹائرز کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز گودام میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی سے اسمگل شدہ سامان کی مقامی مارکیٹ میں تقسیم کی کوشش ناکام ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں