کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی تجارتی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں قائم اسپیشل اکنامک زونز، خاص طور پر خیرپور زون، بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں اور ایف ڈی آئی میگزین نے اسے ایشیا کے بہترین صنعتی زونز میں شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا ایک تجارتی وفد جلد روس کا دورہ کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔


