96

سندھ میں ڈینگی اور ملیریا کے ٹیسٹ سستے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

نئی قیمتیں 21 اکتوبر سے 31 دسمبر 2025 تک نافذ رہیں گی۔ ڈینگی این ایس 1 ٹیسٹ 4,550 روپے سے گھٹا کر 1,100 روپے، ملیریا ٹیسٹ 3,050 روپے سے کم ہو کر 600 روپے، اور سی بی سی ٹیسٹ 1,250 روپے کے بجائے 500 روپے میں ہو گا۔

اس اقدام کا مقصد ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ آغا خان ہسپتال اور دیگر بڑی لیبارٹریز نے ان نرخوں پر ٹیسٹ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں