کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی کی زیرصدارت ضلع ملیر کی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر میں سنگین جرائم کے مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات کی تفتیش میں شفافیت اور تیز رفتاری سے کام لیا جائے۔ بہتر کارکردگی پر افسران کو شاباش دی گئی، جبکہ جرائم میں اضافے والے علاقوں کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔
میٹنگ میں ضلع ملیر کو جرائم سے پاک بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔


