98

زون III وائٹس اور زون VI بلیوز کی دوسری لگاتار فتح

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میڈی کیم ٹرافی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون III وائٹس اور زون VI بلیوز نے اپنی دوسری لگاتار جیت درج کرائی۔

ٹورنامنٹ کے تاریخی لمحے میں آئی سی سی پینل امپائر صالحہ امتیاز نے KCCA اسٹیڈیم میں میچ کی سپروائز کی، جو کراچی کرکٹ تاریخ میں پہلی خاتون امپائر ہیں۔ انہوں نے زون III وائٹس کے محمد زنیر علی خان کو میڈی کیم مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا، جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 30 رنز بھی بنائے۔

دیگر میچوں میں زون II وائٹس نے زون I بلیوز کو 78 رنز سے شکست دی، جبکہ زون VI بلیوز نے زون V وائٹس کے خلاف 51 رنز سے جیت درج کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں