کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کمیونیکیشن کوچ یاسر علی خان نے طلبا و فیکلٹی کے لیے پبلک اسپیکنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر یاسر علی خان نے بتایا کہ مؤثر تقریر کے لیے موضوع پر مکمل عبور، واضح زبان اور سامعین سے رابطہ ضروری ہے۔ چانسلر محمد اکبر علی خان نے زور دیا کہ اہم نکات پر توجہ دی جانی چاہیے۔
ورکشاپ کے اختتام پر یونیورسٹی انتظامیہ نے مہمان اسپیکر کو سووینئر پیش کیا۔


