کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں جماعت کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین اور خصوصی مدعو افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سانحہ کارساز سمیت تمام شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر جامع بحث ہوئی اور شرکاء نے قیادت کو اپنی تجاویز پیش کیں۔
یہ اجلاس موجودہ سیاسی صورتحال میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک اہم سیاسی پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔


