80

کراچی میں بچوں کا دوسرا بڑا اسپتال دو ماہ سے بند، مریضوں کی زندگیاں خطرے میں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد کے بچوں کے لیے مختص ایک اہم اسپتال، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد، گزشتہ دو ماہ سے مکمل طور پر بند چل رہا ہے، جس سے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

اسپتال کی ایمرجنسی اور تمام وارڈز کو بند کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مریض بچوں کو دیگر اسپتالوں میں ریفر کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ “جب تک ملازمین کی پانچ ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں، اسپتال بند رہے گا۔”

اس صورت حال نے 400 سے زائد اسپتال ملازمین کو تنخواہوں سے محروم کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت کے افسران اس سنگین مسئلے پر توجہ دینے کو تیار نہیں ہیں، جبکہ شہر کے بچوں کی صحت کی خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔

یہ اسپتال شہر میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتا تھا، جس کے بند ہونے سے ناظم آباد اور اس کے اردگرد کے علاقوں کے مریض بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں