127

سابق اسپیکر اور بلدیاتی وزیر آغا سراج درانی انتقال کر گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سینئر پیپلز پارٹی رہنما آغا سراج درانی 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے

آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں

آغا سراج درانی 5 اکتوبر 1953 کو شکار پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے حاصل کی اور بعد ازاں سندھ مسلم گورنمنٹ لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی

اپنا تبصرہ بھیجیں