103

سرسید یونیورسٹی میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا انعقاد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ پروٹوکول نے ڈی آئی جی لائسنس کراچی کے تعاون سے جامعہ سرسید کے طلباء، اساتذہ اور عملے کی سہولت کے لیے ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی خدمات فراہم کی گئیں۔

یہ کیمپ یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں لگایا گیا، جہاں محکمہ ٹریفک پولیس کے نمائندوں نے موقع پر شرکاء کی رجسٹریشن، بائیومیٹرک تصدیق اور دیگر ضروری مراحل مکمل کیے۔ اس اقدام کا مقصد طلباء کو قانونی طور پر ڈرائیونگ کی اجازت دلوانا اور انہیں ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا تھا۔

اس موقع پر رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرسید یونیورسٹی ہمیشہ اپنے طلباء کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوشاں رہی ہے۔ طلباء کی سہولت اور تربیت ہماری اولین ترجیح ہے اور لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت نہ صرف ان کی عملی زندگی میں آسانی پیدا کرے گی بلکہ انہیں ایک ذمہ دار شہری بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی

اس کیمپ میں طلباء و طالبات نےبڑی تعداد میں شرکت کی اور اس سہولت کو سراہا۔ شعبہ پروٹوکول کی جانب سے اس اقدام کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تاکہ مزید طلباء اس سہولت سے مستفید ہو سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں