لاہور(ایچ آراین ڈبلیو ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: افغانستان کو پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ یارانہ مہنگا پڑے گا۔ افغانستان برادر اسلامی ملک ہے مگر اس کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ افغان حکومت نے پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو محفوظ بناگاہیں دے رکھی ہیں۔ پاکستانی فورسز نے ”فتنہ الخوارج“ اور ”فتنہ ہندوستان“ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ سرحدی دراندازی اور بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو روکنے کے لیے پاکستانی فورسز کے لیے افغانی سرحدوں کے اندر کاروائی ناگزیر ہو چکی تھی۔ افغانستان کی طرف سے پاکستانی سرحد پر کی گئی فائرنگ کا کوئی جواز نہیں تھا۔ پاکستانی فورسز کی جوابی کاروائی نے افغانی خوارج پر ان کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ اتنی طویل مدت تک لاکھوں افغانیوں کی میزبانی کرنے والے پاکستان کو طالبان حکومت نے بیوفائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ بھارت افغان مشترکہ اعلامیہ پاکستان کے خلاف نہایت سازشی گٹھ جوڑ ہے۔ پاک فوج کی طرف سے افغانی جارحیت کا بھر پور جواب قوم کے لیے باعثِ اطمینان ہے۔ پاکستانی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
88


