کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے ایک بیان میں وزیرِاعظم میاں شہباز شریف، فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی ہے کہ سالانہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 30 نومبر تک کی جائے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات اور اس سال کی غیر معمولی مون سون بارشوں کے باعث کاروباری طبقہ اب تک اپنے مالی معاملات مکمل طور پر سنبھال نہیں پایا، لہٰذا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کاروباری برادری کی سہولت اور زیادہ ٹیکس وصولی بغیر جرمانے کے ممکن بنانے کے لیے تاریخ میں توسیع کی جائے ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ یہ اقدام حکومت اور تاجروں کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دے گا اور ملکی معیشت کے استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔
57


