61

جامعہ کراچی میں میڈیا ورس 2025‘ کا کامیاب انعقاد،طلبہ کی قیادت میں تعلیم وعملی ہم آہنگی کا مثالی پلیٹ فارم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغِ عامہ کے طلبہ کی قیادت میں تربیتی و تخلیقی پروگرام ’میڈیا ورس 2025‘ کا دوسرا ایڈیشن کامیابی سے منعقد ہو چکا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میڈیا ورس اس بات کی عملی مثال ہے کہ خواب کیسے مقصد میں بدلتے ہیں۔‘‘

وائس چانسلر کے اہم نکات:

تعلیم محض کلاس روم تک محدود نہیں، طلبہ کو تخلیق کرنے، سوال اٹھانے اور اپنے ہیروز کو پہچاننے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔

موجودہ دور میں محض کتابی علم کافی نہیں، بلکہ اسے حقیقی دنیا میں آزمانا بھی ضروری ہے۔

’’پی آر (PR) کا مطلب ہے پہلے پرفارمنز، پھر ریکگنیشن۔‘‘

پروگرام کے بارے میں:
یہ ایونٹ مکمل طور پر طلبہ کے زیرِ انتظام تھا، جس کی بانی و مدیرہ سیدہ مونا بتول تقوی نے نگرانی کی۔ پروگرام کا بنیادی مقصد میڈیا، سیاست، کاروبار اور تعلیم کے شعبوں کی نمایاں شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا، تاکہ یہ جائزہ لیا جا سکے کہ تبدیلی کی اس دور میں ابلاغ کیسے مثبت سماجی تبدیلی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

ایونٹ کی نمایاں کامیابیاں:

ایم او یو (MoU) پر دستخط

2 کروڑ روپے کے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

طلبہ کے لیے تخلیقی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع

یہ پروگرام جامعہ کراچی میں طلبہ کی خود مختارانہ کاوشوں اور تعلیمی و عملی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں