کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن 35 ویں نیشنل گیمز جو دسمبر میں کراچی میں منعقد ہورہے ہیں شوٹنگ بال ایونٹ کوتاریخی اوریادگاربنانےکےلئےسندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر شاندار انداز میں منعقد کرے گی، اس عزم کا اظہار سرپرست کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن قمرالسلام پیارے اور قائم مقام صدر سید افتخار زیدی نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اعجاز احمد قریشی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا، اجلاس میں شریک تمام عہدیداران نے اگلے صدر کے انتخاب تک سینئر نائب صدر سید افتخار زیدی کو متفقہ طور پر قائم مقام صدرنامزد کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، سرپرست قمرالاسلام نے اراکین کی رائے پر سید افتخار زیدی کو نیا منصب سنبھالنے پرمبارک باد پیش کی،اجلاس میں فیصلا کیا گیا کہ ہرقومی دن پرشوٹنگ بال کاایونٹ منعقد کیاجائےگااورنوجوان کھلاڑیوں اورویٹرنز کھلا ڑ یوں کوبھی کھیلنےکےبھرپورموقع فراہم کریں گےاورجلد ہی کراچی شوٹنگ بال ٹیم شوٹنگ بال سیریز کھیلنے کے لیے حیدرآباد اور ڈسٹرکٹ حب کےکادورہ کرے گی،ا نھوں نے کہا کہ نیشنل گیمزمیں شوٹنگ بال ایونٹ کی تیاریوں کےلیےسندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکر یٹری ڈاکٹر قیصر علی جتوئی سے مسلسل رابطے میں ہیں، اجلاس کے اختتام پر اراکین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔
81


