کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کے بیرون ملک سفر سے روکنے کے معاملے میں عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ راجہ اظہر کا نام اگست 2023 میں ایف آئی اے کی ہدایت پر پروہیبیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کیا گیا تھا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ “گزشتہ 6 تاریخوں سے کچھ نہیں ہو رہا، درخواست گزار عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتا ہے۔”
عدالت میں ایف آئی اے کے حکام نے موقف اختیار کیا کہ اسٹاپ لسٹ/نو فلائی لسٹ میں نام شامل کرنے کا تمام اختیار ایف آئی اے کا ہے۔
درخواست میں وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کے ڈی جی کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست پر مناسب فیصلہ کریں۔
یہ معاملہ اب اگلی سماعت تک التوا میں ہے، جس میں ایف آئی اے کے فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔


