91

اپنی عوام کے خلاف طاقت کا استعمال درست نہیں، آفاق احمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اورفائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا کہ طاقت کا اندھا دھند اور بے رحمانہ استعمال کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں،وفاقی وصوبائی حکومت طاقت کا استعمال بند کرکےمذاکرات کا راستہ اپنائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ملک اسوقت نازک دور سے گزر رہا ہے، ہماری سرحدیں محفوظ ہیں نا اندرونی حالات بہتر ہیں، ان حالات میں جس کسی نے بھی تحریک لبیک کے مارچ پر طاقت آزمائی کا مشورہ دیا وہ ملک وقوم کاخیر خواہ نہیں ہوسکتا۔آفاق احمد نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو حراست میں لینے کی اجازت ہمارا دین دیتا ہے نا ہماری روایات! اخلاقیات کےمنافی اس عمل سےنفرتیں بڑھنےسے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا، میں حکومت ِ وقت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ٹی ایل پی سربراہ کےگھرکی خواتین کوفوری رہا کیا جائے۔آفاق احمد نےکہا کہ ٹی ایل پی کیخلاف جوکچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا، بہتر یہی ہے کہ دانشمندی کامظاہرہ کیاجائے اور حکومت پنجاب و وفاق فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے اور گرفتار کارکنان کو غیر مشروط رہا کیا جائے۔ آفاق احمد نے ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان سے بھی پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت کو بڑھانے سے گریز کیا جائے اور تمام معاملات مل بیٹھ کر افہام و تفہیم سے حل کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں