83

فی تولہ سونا پہلی بار 4 لاکھ 28 ہزار روپے کے ریکارڈ سطح پر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 5,500 روپے کے ہوش ربا اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کے نئے ریکارڈ پر پہنچ گئی ہے۔

صرافہ بازار کے مطابق، دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,715 روپے کا اضافہ ہوا ہے جو اب 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ ہفتے کے ریکارڈ میں 2,100 روپے کے اضافے کے بعد آیا جب سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے تھی۔

اسی دوران چاندی کی قیمت میں بھی تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی فی تولہ قیمت 147 روپے کے اضافے کے ساتھ پہلی بار 5,247 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، مقامی کرنسی کی کمزوری اور علاقائی عدم استحکام نے سونے چاندی کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کو جنم دیا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں