77

ہمارا مقصد کام کرنا نہیں،خدمت کےجذبےکےساتھ اداروں کی بہتری کیلئےجدوجہد کرنا ہے،مرزاشاکربیگ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اراکینِ مرکزی میڈیکل ایڈ کمیٹی (ایڈہاک) مرزا شاکر بیگ ،محمد واصف حنیف ،شیخ راشد حسین ، امتیاز احمد نے سول اسپتال اور سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر مرکزی اراکین میڈیکل ایڈ کمیٹی نے سول ہسپتال کے یونٹ انچارج و اراکینِ یونٹ کمیٹی اور سروسز ہسپتال کے ساتھیوں سے سول اسپتال میں ملاقات کی تنظیمی اوراسپتال کے انتظامی معاملات پر گفتگو اور تبادلہ خیال۔نظم و ضبط کا نفاذ، تنظیمی کاموں کی تقسیم، ایم کیو ایف کے حوالے سے باقاعدگی اور سنجیدگی اور اپنی ڈیوٹیاں پابندی سے سر انجام دینے کی ہدایت دیں۔ اس موقع پر مرزا شاکر بیگ نے کہا کہ ہم سب کا مقصد صرف کام کرنا نہیں بلکہ خدمت کے جذبے کے ساتھ اداروں کی بہتری کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔ سول اسپتال اور سروسز اسپتال ہمارے فخر کے ادارے ہیں، یہاں نظم و ضبط، ایمانداری اور دیانت کے ساتھ کام کرنا ہی ہماری اصل پہچان ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر رکن اپنی ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر ادا کرے۔ ایم کیو ایم ایک مضبوط، فعال اور منظم پلیٹ فارم ہے، اور اسی نظم و ضبط سے ہم اپنے اسپتالوں کے معیار کو بلند اور مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی صفوں میں یکجہتی پیدا کریں، غیر سنجیدگی کو ترک کریں اور عملی کام سے ثابت کریں کہ ہم ہی اس نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں