کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیوفری پاکستان، پولیو فری ماڈل کالونی ٹاؤن، پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کا مشن 13 اکتوبر تا 16 اکتوبر پولیو سےبچاؤکےقطرے پلانےکی مہم جاری ہے۔ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نےالمصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرماڈل کالونی ٹاؤن میں پولیومہم کا آغازکردیا۔چیف سیکرٹری سندھ، کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کی خصوصی ہدایت پر ٹاؤن میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی بھی متحرک ہیں اور پولیو مہم کی بخود نگرانی کر رہے ہیں اور پولیو ورکرز ٹیم کے ہمراہ پولیو کے قطرے پلانےسے انکار کرنے والوں کے گھروں پر جا کر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں تا کہ ماڈل کالونی ٹاؤن کا کوئی بھی بچہ پولیوکے قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جائے۔ماڈل کالونی ٹاؤن میں کچھ والدین کی جانب سے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے کی اطلاعات پر ٹاؤن میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی کی پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین سے ملاقات انکو پولیو کے قطرے کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کیا اور بچوں کو اپنے ہاتھ سے پولیو کے قطرے پلائے۔اس موقع پر ٹاؤن میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے صرف ویکسین ہی معذوری سےبچا سکتی ہے، یہی ویکسین دنیا سے پولیو کے خاتمے کا سبب بنی، حکومت سندھ پولیو کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔
70


