100

کراچی اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت نے صوبے میں شہری نقل و حمل کے نظام میں بہتری لانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقدہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے اجلاس میں لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ سمیت بورڈ کے اراکین اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس منصوبے کے تحت کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں کو جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سہولت میسر آئے گی، جس سے نہ صرف شہریوں کے سفر کو آرام دہ بنایا جا سکے گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوگی۔

یہ اقدام سندھ حکومت کی صاف ستھری اور پائیدار توانائی کے فروغ کے وژن کے عین مطابق ہے، جس سے آنے والے دنوں میں شہری نقل و حمل کے شعبے میں ایک مثبت تبدیلی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں