97

سونے کی قیمتوں میں تیزی برقرار، فی تولہ 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے تک پہنچا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں کاروباری ہفتے کے چھٹے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز سونے کی قیمت فی تولہ 2,100 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو اب 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے میں دستیاب ہے۔

یہ مسلسل دوسرا ہفتہ ہے جب سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے سونے کی طرف رجحان میں اضافے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی کرنسی کی قیمت میں کمی سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں