کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمدشاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے شہر 12 ہزار کیمرے لگیں گے۔ ہم عوام کی سہولت کے لیے ایک ایپ بھی لانچ کرنے جارہے ہیں۔ جرمانوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھاری جرمانے بڑی گاڑیوں کے لیے ہیں، چھوٹی گاڑیاں چلانے والوں کو ہم ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دیں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ شہر میں ٹریفک مسائل کی وجہ تجاوزات بھی ہیں۔
95


