کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مجلس وحدت مسملمین کے تحت جامع مسجد خواجیہ اثنا عشری کھارادر کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے علامہ حسن ظفر نقوی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پر حماس کے ساتھ ہیں فلسطینیوں کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں امریکہ و اسرائیل کو غزہ جنگ کے میدان میں شکست ہوئی اب مزاکرات کے میدان میں بھی ان کو شکست ہوگی۔ ٹرمپ منصوبہ نہ صرف فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے خلاف ایک گھری سازش ہے انہوں نے کہاکہ دنیا پر سے امریکی بالا دستی کے دور کا خاتمہ ہو رہا ہے،امریکہ و اسرائیل مشرق وسطیٰ میں کبھی اپنے مفادات پورے نہیں کر سکتے،فلسطین کی قسمت کا فیصلہ فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حکومت امریکی نہیں فلسطینی ایجنڈے کی حمایت کرے صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کی حمایت فلسطین کاز سے غدادری ہے۔حکومت حماس کے موقف پر مکمل ساتھ دے مشرق وسطیٰ کا ہر ملک امریکہ و اسرائیلی کے جرائم کا نشانہ بنا۔انہوں نے کہا کہ ایشائی ممالک اب امریکہ و اسرائیلی عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کئی سالوں سے جاری ہیں۔صہیونی جنگی جارحیت سے آج تک اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی صدر و ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات قائم ہونا چایئے۔انہوں نے کہا کہ ملکی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے بانی پاکستان کا جعلی اسرائیلی ریاست کے خلاف موقف واضح ہے۔ملکی عوام مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دو ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں ملکی عوام اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔ اہلیان فلسطین عوام کو ان کی شناخت، خودمختاری اور جغرافیائی وحدت سے محروم کرنے کی اس مذموم کوشش کے خلاف امت مسلمہ کو آواز بلند کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ حکومت امریکی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خواب نہ دیکھے حکومت فلسطینی بھائیوں کے حق میں ٹرمپ بیانیہ کو فوری مسترد کرنے کا اعلان کرے۔
93


