87

جامعہ کراچی میں بس کے نیچے آکر طالبہ جاں بحق، حادثے پرطالبات کا احتجاج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جامعہ کراچی میں بس کے نیچے آکر طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ طالبہ جامعہ کراچی کی پوائنٹ بس میں سوار تھی۔ حادثہ ڈاکٹر محمود حسن لائبریری کے سامنے طالبہ کے بس سے اترتے ہوئے پیش آیا۔ پوائنٹ بس سے اترتے ہوئے طالبہ بس کے نیچے آگئی۔ طالبہ پوائنٹ بس سے اتر کر جارہی تھی کہ اسی پوائنٹ نے ریورس ہوتے وقت طالبہ کو کچل دیا۔ حادثے کے فوری بعد طالبہ کو قریب اسپتال لے جایا گیا لیکن طالبہ جانبر نہ ہو سکی۔ طالبہ کی شناخت انیقہ سعید کے نام سے ہوئی جو سوشل ورک ڈپارٹمنٹ میں بی ایس کی طالبہ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں