90

ایم کیو ایم پاکستان کا واضح موقف: “تنظیم میں کوئی اختلافات نہیں، صفوں میں مضبوپ اتحاد قائم ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے تنظیم میں اختلافات کی تمام تر اطلاعات کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض “ذاتی خواہشات” ہو سکتی ہیں، حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق، ایم کیو ایم اپنے قیام کے روز سے متعدد نشیب و فراز سے گزر کر آج ایک مضبوط و توانا درخت کی مانند کھڑی ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ اختلافات کی افواہوں کی بازگشت پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

ترجمان نے کارکنان اور ہمدردوں کو ہدایت کی کہ:

افواہوں پر کان نہ دھریں

صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں

مخالفین کی سازشوں کا شکار نہ بنیں

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مختلف حلقوں کی جانب سے تنظیم میں اختلافات کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے کارکنان میں یکجہتی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں