87

وزیراعلیٰ سندھ کا ورلڈ پوسٹ ڈے پر پیغام: “ڈاک کا نظام عوامی خدمت اور رابطے کی علامت”

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ورلڈ پوسٹ ڈے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں ڈاک کے نظام کو عوامی خدمت اور عالمی رابطے کی اہم علامت قرار دیتے ہوئے اس کی جدید کاری پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ کے پیغام کے اہم نکات:

“مقامی خدمت، عالمی رابطہ” پوسٹ سروس کا بنیادی مشن ہے

ڈاک کا نظام ترقی اور ڈیجیٹل رسائی کا پل ثابت ہو رہا ہے

پوسٹل سروسز دیہی و شہری علاقوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں

سندھ میں ڈاک کی جدید کاری سے عوامی سہولتوں میں اضافہ ہو رہا ہے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈاک کے نظام کو مزید مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے پوسٹل سروس سے وابستہ تمام افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوسٹل سروسز نہ صرف عوامی سہولت کا بنیادی ذریعہ ہیں بلکہ یہ دور جدید میں ترقی اور ڈیجیٹل رابطے کے لیے ایک پل کا کام بھی کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں