84

میں نے مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، شرجیل انعام میمن

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کےسینئروزیرشرجیل میمن کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےاستعفےکامطالبہ نہیں کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے کوئی لڑائی اور جھگڑا نہیں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مریم نواز سے معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، پنجاب حکومت اپنا کام کرے اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں، میں نے ان سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، سندھ کے سرکاری اسپتال روز ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں، ہم ایک ایک منصوبے کی ہر شہر میں تقریب نہیں کرتے، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اتنا ہی برا ہے تو پورا ملک روزگار کرنے یہاں کیوں آتا ہے، جو صحت کی سہولتیں کراچی میں ہیں پورے ملک میں نہیں، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کیلیے میئر نے ٹینڈر کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں