کراچی(ایچ آراین ڈبلیو )پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری ملک بھر کی تمام تنظیمات کو تحلیل کر دیا۔پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پارٹی کے الیکشن شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے تمام صوبوں میں الیکشن کی نگرانی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر کر دئے کراچی میں نوید عالم سیکرٹری کوآرڈینیٹر مقرر۔پاکستان عوامی تحریک کے الیکشن کمیشن کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کا جرا ہو چکا ہے جبکہ الیکشن کے امیدوار کیلئے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 14اکتوبر مقرر جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی ابتدائی لسٹ 17اکتوبر جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراضات پر 25سے 27اکتوبر سماعت ہو گی جبکہ یکم نومبر حتمی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے کوآرڈینیٹر نوید عالم کے مطابق کراچی ڈویثرن کے الیکشن 11نومبر بروز منگل ہونگے۔
77


