دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، چار مسافر زخمی

شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو)شکارپور کے قریب سلطان کوٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں چار مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، پشاور سے کوئٹہ جا رہی جعفر ایکسپریس کے سلطان کوٹ اسٹیشن سے گزرتے ہی ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس سے ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

زخمی مسافروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد پاکستان ریلویز نے ریسکیو ٹیمیں واقعے کے مقام پر روانہ کر دی ہیں۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں