لاہور (ایچ اراین ڈبلیو) پاکستان ریلوے کے اعلامئے کے مطابق مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے متعدد ٹرینوں کو معطل کیا گیا۔
آج بروز پیر کراچی سے روانہ ہونے والی 3 اپ بولان میل ٹرین معطل کی گئی ہے۔ 7 اکتوبر بروز منگل خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 19 اپ اور 20 ڈاؤن دونوں ٹرینیں معطل رہیں گی۔ 8 اکتوبر کو کوئٹہ سے روانہ ہونے والی 4 ڈاؤن بولان میل کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق مسافروں کو متبادل ریل گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ مسافر چاہیں تو کرایہ مکمل طور پر ریفنڈ بھی کرواسکتے ہیں۔


