105

پاکستان رینجرز (سندھ) کا منشیات کی روک تھام کے لئے آپریشن کا سلسلہ جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان رینجرز (سندھ) کا منشیات کی روک تھام کے لئے آپریشن کا سلسلہ جاری۔پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لانڈھی ½ 3،بابر مارکیٹ اور ابراہیم حیدری ٹاؤن سے گٹکا /ماوا کی خرید وفروخت میں ملوث 3 ملزمان محمد حسین خان ولدمحمد شمیم، محمد شمیم خان ولد محمد جعفر خان اور محمد عمر قریشی ولد عبدالو احدقریشی کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے2عدد9ایم ایم پسٹل(بغیر لائسنس)، 2عدد میگزین بمعہ ایمویشن، 2عد د موٹر سائیکل (بغیر کاغذات)، 2200کلو گرام چھالیہ، 760کلو گرام تمباکو،70کلو گرام پان پتی مصالحہ، 13کلو گرام کتھا، 2عدد پلاسٹک مکسچر، ایک عدد ڈیجیٹل ویٹ مشین، 2عد د ڈی وی آرز، 4عدد موبائل فونز اور نقدی بر آمد کرلی۔ برآمد شدہ چھالیہ کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان لانڈھی ½ 3بابر مارکیٹ اور ابراہیم حیدری ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں گٹکا /ماوا کے خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزم محمد حسین گٹکا /ماوا کی خریدوفروحت میں دو ایف آئی آر میں مطلوب تھا جبکہ ملزم محمد شمیم کے خلاف ایک ایف آئی آر درج ہے۔پاکستا ن رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن، موٹر سائیکلوں،چھالیہ اور دیگر برآمدشدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر د یاگیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں